جی ٹی اے میں یکایک ونٹر سے سمر ویدر کی آمد ، پارہ پچیس سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Wednesday May 2

جی ٹی اے میں منگل کو یکا یک موسم نے انگڑائی لی اور پارہ پچیس سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا جب جی ٹی اے میں سال کا پہلا سب سے زیادہ نمی والا دن دیکھا گیااور پارہ اٹھائیس کے ہندسے کو چھو رہا تھا۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ھیں. میٹریو لجسٹ جیل ٹیلر کا کہنا ہے کہ ابھی آگے آنے والے دن بھی اسی طرح کے گرم ہو ں گے لیکن اس کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔پارہ تیس تک پہنچ سکتا ہے جس کے بعد گھن گرج کے ساتھ مینہ برسنے کا پورا امکان ہے۔مگر یہ صورتحال زیادہ دن جاری نہیں رہے گی اور بالاٰخر پارہ پندرہ اور سالہ کے درمیان آ کر ٹھہر جائے گا۔