حادثات کے بعد سوئمنگ پولز اور ساحلوں پر نگرانی سخت، سوئمنگ کلاسز کا آغاذ

بدھ 4 جولائی 2018
قومی آواز ٹورنٹو
سوئمنگ پولز اور ساحلوں پر لوگوں کے ڈوبنے اور دیگر بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لئے لوگوں اور خصوصاً بچوں کے والدین کی جانب سے حفاظتی انتظامات کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
پچھلے دنوں ایک چھ سالہ بچی اور اس کی ماں کی ایک پول میں ڈوبنے سے ہلاکت کے بعد اس بات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ پولز اور دیگر ایسے مقامات پر جہاں لوگ پانی میں سیر و تفریح کرتے ہیں لائف گارڈز تعینات کئے جائیں نیز چھوٹے بچوں اور دیگر لوگوں کو سوئمنگ کی تربیت بھی فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنی حفاظت کر سکیں۔اس سلسلے میں سرکاری اور نجی سطح پر بہت سے حفاظتی پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں جہاں لوگوں کو سوئمنگ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔