حجام کی اُردو میں پی ایچ ڈی کر ڈالی

 

رانچی (خصوصی رپورٹ) بھارت میں حجام کا کام کرنے والے مسلمان نوجوان نے اردو میں پی ایچ ڈی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر رانچی میں سڑک کنارے حجام کی دکان چلانے والے اشرف حسین نے اردو میں پی ایچ ڈی کرلی۔ اشرف حسین شیو اور بال بنوانے والوں کو مرزا غالب کے شعر بھی سناتا ہے۔ بھارٹی میڈیا رپورٹس کے مطابق اشرف حسین کو بچپن سے ہی پڑھنے کا شوق تھا تاہم مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے کم عمری میں ہی اسے حجام بننا پڑا۔ اشرف حسین نے 1987ءمیں میٹرک کیا جس کے بعد سے وہ اس جگہ پر دکان چلا رہا ہے۔ کام کرتے ہوئے اس نے رانچی یونیورسٹی سے اردو ادب میں پی ایچ ڈی کی۔


متعلقہ خبریں