حکومت سندھ شہر قائد سمیت صوبے بھر میں آج سے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

پیر22  اکتوبر 2018
قومی آواز:کراچی
سندھ حکومت کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے موٹروہیکل ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے جس کا آغاز آج سہ پہر 3 بجے سے ہوگا۔

صوبائی وزیر ایکسائز مکیش چاولہ کاکہنا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف روڈچیکنگ مہم شروع کی جائے گی اور یہ مہم بیک وقت پورے صوبے میں چلائی جارہی ہے۔
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ 11 ٹیمیں 38 مقامات پر ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گے اور کراچی میں مزار قائد، شاہراہ قائدین، مسلم آباد اور شاہین کمپلیکس پر کارروائی کی جائے گی۔

مکیش کمار چاولہ نے گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز سے ایکسائز ٹیموں سے تعاون کی اپیل کی ہے


متعلقہ خبریں