حکومت نافٹا معاملے پر ہوش کے ناخن لے اور امریکی حکومت سے دوٹوک بات کرے، سابق وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کی ٹروڈو حکومت پر سخت تنقید

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
28- اکتوبر ، 2017

سابق وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نے نافٹا معاملے پر ٹروڈو حکومت کو آڑے ہوتھوں لیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور نافٹا معاملے کو سنجدگی سے حل کرے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ٹروڈو حکومت نے امریکی حکومت کے ساتھ نافٹا معاہدے پر ہونے والے مذاکرت میں درست رویہ اختیار نہیں کیا اور وہ مذاکرات کو ٹھیک طرح ہینڈل نہیں کر سکی۔ انہوں نے میکسیکو کو بات چیت میں شامل کرنے ،امریکی تجاویز کو رد کرنے اور حکومت کی اپنی ترجیحات کو مقدم رکھنے کے معاملے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے یہ باتیں پارلیمنٹ میں وقفہ سوالات کے دوران کہیں۔ اس کے بعد دو صفحات پر مشتمل ایک اسسمنٹ ہارپر کے دستخطوں سے ان کے دفتر ہارپر ایسوسی ایٹ سے جاری کیا گیا جس میں حکومت کو سمجھداری سے کام لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔