خواتین میں دل کی بے ترتیب دھڑکن،،،کیا وجہ خطرناک ہے ؟

لندن(قومی آواز–نیوز ڈیسک)کسی بھی انسان دل کی دھڑکن اس کی صحت کی علامت سمجھی جاتی ہے لیکن اس میں کمی بیشی خطرے کی گھنـٹی بجا دیتی ہے اسی لیے ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دل کی بے ترتیب دھڑکن مردوں کے مقابلے عورتوں کی صحت کے لیے زیادہ خطرناک ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 30 مطالعے شامل کیے گئے ہیں جس میں 40 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی صحت سے متعلق معلومات کو سامنے رکھا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق جن خواتین کو ایٹریئل فائبرلیشن (اے ایف) یعنی بغیر ظاہری علامت کے دل کے عضلوں یا پٹھوں میں غیر ہم آہنگی کی بیماری ہو یا ان کے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو تو انہیں دل کی مہلک بیماری یا دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ دگنا ہوتا ہے جب کہ ایسی خواتین پر اے ایف دوائیں کم اثر کرتی ہیں یا پھران کی تشخیض مردوں کے مقابلے دیر سے ہوتی ہے۔