خوف و دہشت سے بھرپور ’اینابیل کری ایشن‘ کا پہلا ٹریلر

April 04, 2017
قومی آوازنیو یارک:
خوف، دہشت اور تھرلر فلموں کے شوقین تیار ہوجائیں، اینابیل ایک بار پھر ایکشن میں ہوگی،فلم اینا بیل کری ایشن کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

یہ فلم کونجرنگ سیریز کی چوتھی فلم ہے، جس میں دہشت پھیلانے والی گڑیا ایک نئے مکان میں خوف و دہشت پھیلاتی ہے۔

گڑیا بنانے والی کی بیٹی کی موت کے بعد میاں بیوی ایک راہبا اور کئی یتیم لڑکیوں کو اپنے گھر میں بلاتے ہیں ، جو اینا بیل کا نشانہ بننے لگتی ہیں اور پھر خوف و دہشت کی نئی داستان رقم ہوتی ہے۔ فلم 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔