داعش کا جنگجو ٹورنٹو کا رہائشی ہونے کا انکشاف، ٹوری حکومت پر برہم، تحقیقات کا مطالبہ

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Saturday May 12

نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق داعش سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد جس کا نام ابو حذیفہ بتایا جاتا ہے کے مبینہ طور پر ٹورنٹو کے رہائشی ہونے پر ٹوریز نے حکومت پر سخت تنقید کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کرائی جائے کہ داعش کا جنگجو آخر ٹورنٹو میں کیسے اور کب سے رہ رہا ہے۔نیو یارک ٹائمز میں شائع شدہ اسٹوری میں کہا گیا تھا کہ ابو حذیفہ مبینہ طور پر داعش کا ایک جنگجو ہے جس نے شام میں ہونے والی خانہ جنگی میں داعش کی طرف سے حصہ لے کر متعدد افراد کو ہلاک بھی کیا ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹوپر پڑھ رہے ھیں . خود ابو حذیفہ کا کہنا ہے کہ اس نے داعش کے کہنے پر کئی لوگو ں کو سر می گولی مار کر ہلاک کیا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ میں وقفہ سوالات میں کنزرویٹیو پارٹی کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ ا س بارے میں فوری تحقیقات کی جائیں اور اصل معاملے کو سامنے لایا جائے۔ دریں اثناءوزیر برائے پبلک سیفٹی رالف گوڈیل نے محتاط انداز میں اسمبلی کو بتایا کہ وہ اس بارے میں آگاہ ہیں اور سیکیورٹی وجوہات کی بناءپر زیادہ بات نہیں کر سکتے تاہم وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

PHOTO CREDITS: CITY NEWS