داعش کے حوالے سے میٹنگ ،ہرجیت نے گمراہ کیا: کنزرویٹوز

قومی آواز ۔ اوٹاوا؛ کینیڈا میں کنزرویٹو پارٹی کے قائدین کاکہنا ہے کہ داعش کے حوالے سے میٹنگ کے حوالے سے ڈیفنس منسٹر ہرجیت ساجن نے گمراہ کیا ہے۔انہوںنے اس میں شرکت نہ کرنے کی صحیح وجوہات نہیں بتائیں۔ واضح رہے کہ پیر کو سرکاری طور پر معلوم ہواکہ کینیڈا پیرس میں ہونے والی داعش کے خلاف کانفرنس میں شرکت نہیں کررہاہے جبکہ اس میں فرانس،جرمنی، اٹلی،آسٹریلیا، انگلینڈ اور ہالینڈ کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔ کنزرویٹو ز کا گمان ہے کینیڈا کے اس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سی ایف اٹھارہ طیاروں کی واپسی کاارادہ ہے۔ تاہم ہرجیت ساجن نے اس قسم کی ہر بات سے انکار کیا ہے۔ان کاکہنا ہے کہ پیرس میٹنگ داعش کے خلاف ہونے والی کئیں میٹنگز میںسے ایک ہے۔گذشتہ جمعرات سجن سی بی سی کے شو”پاور اینڈ پالیٹکس“ میں شریک ہوئے تھے۔ ان سے جب میزبان نے سوال کیاتھا کہ کیا آپ پیرس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں توانہوں نے کہا تھا کہ نہیں میں اس میں شرکت نہیں کررہا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ نیٹو پارٹنرز کے ساتھ اس قسم کی بہت سے میٹنگزابھی ہونی ہیں۔