دبئی : گھومنے والی عمارت کی تعمیرات کاآغاز

دبئی : گھومنے والی عمارت کی تعمیرات کاآغاز

February 20, 2017
قومی آواز ۔ دبئی ۔
دبئی میں اب بن رہے ہیں ایسے شاہکار جو ہر پل اپنارُخ بدلیں گے، لمحہ بھربھی نہ ٹھہریں گے، خود بھی گھومیں گےاور دیکھنے والوں کو بھی گھمادینگے، آئیے آپ کودبئی میں تعمیر ہوانے والے ’’ڈائنامک ٹاور‘‘ دکھاتے ہیں۔

ہر پل اپنا رخ بدلتی،مسلسل گردش میں رہتی ،دبئی والوں نے ایک اور عجوبہ عمارت بنانے کی تیاری کرلی ہے،اسی منزلہ ڈائنامک ٹاور کا ڈیزائن اٹالین آرکیٹیکٹ ڈیوڈ فشر نے تیار کیا ہے۔

چار سمتی ٹیکنالوجی سے بننے والی عمارت کی ہر منزل تین سو ساٹھ ڈگری زاویئے پر مسلسل گھومتی رہے گی،یہ اچھوتا بل کھاتا ٹاور تین کھرب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا ۔

اس ٹاور میں ایک اپارٹمنٹ کی قیمت ہوگی تیس ملین ڈالر یعنی تین ارب تیس کروڑ روپے لیکن یہ ٹاور مکمل کب تک ہوگا فی الحال اس راز سے پردہ نہیں اٹھا