دنداس اسٹریٹ پر فائرنگ ،ایک شخص زخمی

جمعہ 3 اگست 2018

قومی آواز ٹورنٹو
ٹورنٹو پولیس کے اعلامیے کے مطابق دنداس اسٹریٹ پر بدھ کی رات فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے سے چار سے پانچ فائر ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی . یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں۔ابھی تک ملزمان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی کہ وہ کون تھے اور ان کا مقتول سے کیا جھگڑا تھا۔ پولیس اس واقعے کی چھان بین کر رہی ہے۔