دو بچوں کی ماں کانشے کی حالت میں گاڑی چلانے اورایکسیڈنٹ کرنے پر چالان ، اسکار بورو پولیس

November 20, 2017
قومی آواز ۔
ٹورنٹو

اسکاربورو پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کی رات کینیڈی روڈ پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس میں حادثے کی وجہ بننے والی خاتون کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے وقت نشے کی حالت میں تھیں جبکہ ان کے ساتھ گاڑی میں دو ماہ اور تین سال کے دو بچے بھی تھے۔ کانسٹیبل ڈیوڈ ہاپکنز کا کہنا ہے کہ یہ بات خطرناک اور تعجب خیز ہے کہ خاتون دو بچوں کے ہمراہ نشہ کر کے گاڑی چلا رہی تھیں اور اپنے اور دوسروں کے لئے خطرہ پیدا کر رہی تھیں۔ خوش قسمتی سے بچوں یا دیگر لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا البتہ گاڑیوں کو کافی نقصان ہوا تھا ۔خاتون کو موقع سے حراست میں لے لیا گیا تھا اور بچوں کو بھی حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا ۔پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔