دہشت گردگروپوں سے تعلق رکھنے کے الزام میں ٹورنٹو سے ایک شخص گرفتار ،پولیس زرائع

قومی آواز ٹورانٹو ۔ دہشت گرد گروپوں سے تعلق رکھنے اور شام و عراق میں دہشت گردی کے لئے جانے والے کینیڈا کے شہری 27سالہ پامیر حاکم زادہ وکو جمعرات کو پولیس نے ٹورنٹو سے گرفتار کر لیا۔ پامیر پر الزام ہے کہ وہ ایک دہشت گرد گروپ سے منسلک ہے اور اس نے شام وعراق میں کام کرنے والے ایک دہشت گرد گروپ میں شرکت اور دہشت گردی میں شمولیت کے لئے 2016میں ترکی کا سفر کیا تھا جہاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں اس کے خلاف نیشنل سیکیوریٹی اینفورسمنٹ ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ اس وقت وہ ٹورنٹو پولیس کی کسٹڈی میں ہے جہاں اس پر دہشت گردی کے الزامات ہیں۔ سپر نٹنڈنٹ لائز کروچ کہتے ہیں کہ کینیڈین نیشنل پولیس اور نیشنل سیکیوریٹی انویسٹی گیشن ایجنسی کینیڈا اور کینیڈا سے باہر دہشت گردی کی کسی بھی واردات جس میں کوئی کینیڈین ملوث ہو کی انویسٹی گیشن کرتی ہیں۔ حاکم زادہ کو اس وقت تک پولیس کی تحویل میں رہنا ہو گا جب تک کہ اس پر دہشت گردی کے الزامات ثابت نہیں جاتے یا وہ بے گنا ہ ڈیکلیر نہیں ہو جاتا۔ حاکم زادہ کو اگلے ہفتے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔