دی بینک آف کینیڈا کی جانب سے بدھ کو شرح سود برقرار مگر آنے والے دنوں میں شرح میں اضافے کا انتباہ، گورنر اسٹیفن پولاز

قومی آواز ۔ مسی ساگا
Thursday, October 26, 2017

دی بینک آف کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو ڈالر کی شرح سود میں نہ کوئی کمی کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی اضافہ کیا گیا ہے بلکہ شرح سود جامد رکھی گئی ہے۔ گورنر اسٹیفن پولاز کے مطابق گو کہ شرح کو جامد رکھا گیا ہے مگر آنے والے دنوں میں شرح سود میں یکبارگی اضافہ ہو سکتا ہے ۔ اس بات کا انتباہ کرتے ہوئے گورنر اسٹیفن پولاز نے کہا کہ دنیا کی معاشی اور سیاسی صورتحال کی تبدیلی کے ساتھ ہی کینیڈین ڈالر کی شرح میں بھی ردو بدل کا امکان ہے مگر اس میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ شرح سودجامد کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا کہ نافٹا معاہدہ انتہائی غیر یقینی کا شکار ہے اور خدشہ ہے کہ معاہدہ کہیں بالکل ختم ہی نہ ہو جائے جس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر شرح سود کو ایک فیصد پر ہی قائم رکھا گیا ہے۔