رشیا نے چار کینیڈین ڈپلومیٹس کو ملک سے نکال دیا، گلوبل افئیرز

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Sunday, April 01, 2018

گلوبل افئیرز کینیڈا کی ایک اطلاع کے مطابق رشیا نے کینیڈا کے چار ڈپلومیٹس کو نا پسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے ۔ وزیر خارجہ کرسشیا فریلینڈ کے مطابق چاروں افراد کے معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب کچھ عرصہ قبل کینیڈا نے رشیا کے چار ڈپلومیٹس کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔ خارجی امور کے ماہرین کے مطابق لندن میں ایک رشین جاسوس اور اس کی بیٹی پر قاتلانہ حملے کا الزام مبینہ طور پر روسی حکومت پر لگایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک متعدد یورپی ممالک سے کئی روسی ڈپلومیٹس کو نکالا جا چکا ہے جبکہ رشیا بھی اسی طرح کے اقدامات کر رہا ہے جس سے سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔