*رمضان سے پہلے دل کی صفائی*

تحریر:عبدالحفیظ
قومی آواز ۔ نیو سعید آباد ھالا ۔
Tuesday April 29

*رمضان سے پہلے دل کی صفائی*
〰〰〰🌟〰〰〰

🌴 *رمضان مہمان کے آنے سے پہلے کیا کریں*
جس طرح مہمان کے آنے سے پہلے گھر کی صفائی کی جاتی ہے کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ صفائی مہمان کے آنے پر نہیں آنے سے پہلے ہوتی ہے
اسی طرح۔۔۔۔۔
*سب سے بڑا کام جو رمضان کے آنے سے پہلے ہمیں کرنا ہے وہ ہے*

💖 *دلوں کی صفائی*

🌴 رمضان میں ہم نے بہت سی نیکیاں کرنی ہیں لیکن اگر دل کا برتن گندہ ہے یعنی دلوں میں میل اور کدورتیں ہیں تو سارا کچھ گندہ ہو جائے گا
〰〰〰🌟〰〰〰

🎯 ہم نے اب سے جو رمضان تک مقصد بنا نا ہے
📌 *ہر اس چیز کو چن چن کر زندگی سے نکال دیں جو اعمال کی قبولیت کے راستے میں رکاوٹ ہیں*
🌟 ہماری کمائی میں اگر کوئی حرام طریقہ ہے تو عبادت قبول نہیں ہو گی
🌟 دلوں میں کینہ ہو تو عبادت قبول نہیں ہو گی

*صحابہ کرام ؓ رمضان کا آغاز اس حال میں کرتے تھے کہ ان میں سے کسی کے دل میں دوسرے کے لئیے کینہ نہیں ہوتا تھا*
〰〰〰🌟〰〰〰

 *کینہ کیا ہے*
💔 اگر کسی کے لئیے دل میں میل آجائے تو یہ کینہ ہے
قرآن پاک میں کینہ کو غل اور بغض کہا گیا ہے

💞 *علاج* 💞
📌 *اگر کسی کی بات بری لگے تو دل میں نہ رکھیں*

💖 *یہ دل اللہ کی یاد جگہ ہے اگر اس دل کو ہم نے گندہ کر لیا تو اس میں اللہ تعالی اپنی* *محبت کا دیپک نہیں جلائے گا*
💐 احادیث کے مفہوم کے مطابق جب کسی کمرے میں کسی کی تصویر لگی ہو تو رحمت کے فرشتے وہاں نہیں آتے بالکل اسی طرح
*جب مخلوق سے دل بھرا رہتا ہے تو خالق وہاں نہیں آتا*

💖 اگر ہم دلوں کو دوسروں سے بالکل بے نیاز کریں کہ کوئی کچھ بھی کہہ دے اچھا یا برا اور ہم سوچیں کہ۔۔۔۔ *میرا کیا ہے میرا معاملہ اللہ کے ساتھ ہے جب دل اس درجے کا صاف ہوجاتا ہے تو دل غل سے پاک ہو جاتا ہے*

👈 *یاد رکھیں*

💖 *دل کو مسلسل صاف کرنا پڑتا ھے*
جیسے گھروں کی صفائی روزانہ ہوتی ہے

〰〰〰🌟〰〰〰

🎯 *اس رمضان کے آنے سے پہلےکرنے کے کام*

📌 *محبت کرنی ہے تو اللہ کے لئیے*
اللہ کے لئیے محبت بہترین محبت ہے یہ محبت کا اعلی ترین درجہ ہے
📌 *کسی دین والے کے لئیے بغض نہ رکھیں*
📌 *سب کی طرف سے دل صاف کریں خاص طور پر اپنے شوہر اور اپنے سسسرال والوں کی طرف سے*
📌 *اپنے رشتے داروں سے معافی مانگیں*
💫 فون کریں
💫 میسج کریں
💫 خود جا سکتے ہیں تو گھر جا کر معافی مانگیں کہ اگر میں نے کبھی کچھ ستایا ہو تو معاف کر دیں
📌 *اگر کسی کی طرف سے تکلیف پہنچی بھی ہے تو دل صاف کریں کہ۔۔۔۔۔*
یہ اللہ کی طرف کوئی درجہ بلند کرنے کے لئیے ہے
*یاد رکھیں*
انسانوں میں الجھنے والا اللہ کے راستوں پر نہیں چل سکتا

〰〰🌟〰〰
*Check ur self*
〰〰🌟〰〰

کسی کی ترقی دیکھ کر حسد ہوتا ہے یا کسی کے دکھ پر خوشی کا احساس ہوتا ہے چاہے ہلکا سا ہی ہو

📌 دلوں کے اس روگ سے آزاد ہوں سوچیں جو میرا ہے وہ میرا ہے جو آپ کا ہے وہ آپ کا ہے
💖 یہ دنیا مقابلے کی جگہ نہیں ہے اس دنیا میں مقابلہ کرنا ہے تو
*نیکیوں میں دوڑ لگاو*

🌟 *فاستٙبقوالخیرات*🌟

〰〰〰🌟〰〰〰

🎯 *سمجھنے کی بات*
بہت سارے مواقع پر ہم سے نیکی کی توفیق کیوں چھنتی ہے
نیکی کا موقع ہوتا ہے لیکن دل نہیں مانتا یا کوئی مجبوری آ جاتی ہے 

👈 *وجہ*
بخل اور دل کے بغض اور کینے دل کو بوجھل کر دیتے ہیں اور ہم نیکی نہیں کر سکتے

👈 *حل*
📌 *اگر دل کو ہلکا کر دیں یعنی دل کو صاف کر دیں تو نیکی کرنا آسان ہو جاتا ہے*
📌 *اپنے دل کے آئینے کو صاف رکھیں*
〰〰〰🌟〰〰〰

❗ *اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمارے دلوں کو صاف کر دے آمین*❗


متعلقہ خبریں