روس سے تعلقات کاالزام:ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیرمستعفی

February 14, 2017

قومی آواز۔ واشنگٹن . روس سے تعلقات کے الزام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن مستعفی ہوگئے۔

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائیکل فلن نےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

استعفے میں فلن نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے روسی سفیر سے فون پربات چیت سےمتعلق نامکمل معلومات نادانستہ طور پرنائب صدر اور دیگرحکام کودیں ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل جوزف کیل لوگ کو قائم مقام قومی سلامتی مشیر نامزد کیا ہےجو جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے ڈائریکٹرہیں ۔