رینجرزکے اختیارات ،وفاقی حکومت حیران،اہم فیصلہ ہو گیا

کراچی (قومی آواز….مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پرحتمی فیصلہ ہوگیا۔بدھ کے روز سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے کے بارے میں قرارداد منظورکرلی۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق قرارداد صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے ایوان میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی قرارداد پیش کی اس موقع پراپوزیشن کی جانب سے شورشراباکیاگیااوراپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑدیں۔جبکہ ایم کیوایم نے اس موقع پراجلاس کابائیکاٹ کرکے ایوان سے باہرچلے گئے جبکہ سندھ حکومت نے جوقرارداد پیش کی اس میں رینجرز کے اختیارات کومحدود کردیاگیا۔اس قرارداد کے بعد رینجرز صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیرکسی سرکاری دفترپرچھاپہ نہیں مارسکے گی۔اورچھاپے سے قبل وزیراعلی سندھ سے اجازت لیناپڑے گی۔جس پراپوزیشن نے قرارداد پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کیا۔سیاسی مبصرین نے کہاہے کہ اس قرارداد سے ظاہرہوتاہے کہ اس معاملے میں سند ھ حکومت اوروفاقی حکومت میں ایک فاصلہ نظرآرہاہے اوروفاقی حکومت سندھ حکومت کے اس فیصلے پرحیران ہے۔سپیکرنے اپوزیشن کے شورشرابے پرقراردادمنظورہونے کے بعد اجلاس کوملتوی کردیا


متعلقہ خبریں