زیکا وائرس کی وجہ سے کینیڈینز کوبلڈ ڈونیشن سروس نہیں ملے گی

قومی آواز ۔ نامہ نگار ۔ اوٹاوا: زیکا وائرس کی وجہ سے جلد کینیڈینز کوبلڈ ڈونیشن سروس نہیں ملے گی۔ زیکا وائرس مچھر کی وجہ سے تیزی سے پھیل رہا ہے اسی وجہ سے بلڈ ڈونیٹ کرنے سے منع کردیا جائے گا۔اس بارے میں چیف میڈیکل اور سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر ڈانا کاکہنا ہے کہ زیکا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اسی وجہ سے بلڈ ڈونیشن سے منع کیاجارہا ہے خاص طور پر ان لوگوںکو جو دور درازکاسفر کرکے آتے ہیں۔ان کاکہناہے کہ اس وائرس کے خون کے ذریعے منتقل ہونے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں اسی وجہ سے اس کوعارضی طور پر منع کیا جارہا ہے۔پبلک ہیلتھ ایجنسی کینیڈا نے خاص طور پر حاملہ خواتین کودور دراز سفر کرنے اور خاص طورپر زیکا وائرس کے علاقوں میں سفر کرنے سے منع کردیا ہے۔
مذید جاننے کے لیے پڑھتے رہیے قومی آواز