ستیاناس اور بیڑہ غرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔

Sunday March 18

قومی آواز اسلام آباد
وفاقی وزیرداخلہ احسن قبال نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ستیاناس اور بیڑہ غرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔

سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں احسن اقبال نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 27 کلو میٹر لاہور میٹرو بس جو 30 ارب روپے کی مالیت میں بنی اس کے مقابلے میں 26 کلو میٹر پشاور میٹرو بس 57 ارب روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ کیا خیبرپختونخوا میں کوئی بھوکا نہیں بچا؟ عوام آپ کے جھوٹے پراپیگنڈہ کی حقیقت جان چکے ہیں، ستیاناس اور بیڑہ غرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔

Ahsan Iqbal

@betterpakistan
خان صاحب! تبھی 27کلومیٹر لاہور میٹرو بس جو 30ارب روپے کی مالیت میں بنی اس کے مقابلے میں 26 کلومیٹر پشاور میٹرو بس 57 ارب روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے – کیا کےپی میں کوئی بھوکا نہیں بچا؟ عوام آپ کے جھوٹے پراپیکنڈہ کی حقیقت جان چکے ہیں- ستیاناس اور بیڑہ غرق تھیوری اب نہیں چلے گی

یاد رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام بھوکے پیاسے رہیں اور میٹرو پر پیسے لگا دیئے جائیں تو لوگوں کو کیا ملےگا، وسائل ہونے کے باوجود ملک ترقی سے محروم ہو تو یہ بد نصیبی ہے۔


متعلقہ خبریں