سرجری والی اشیاءگھر سے باہر پھینکنے پر پابندی عائد،ایک شخص کو انتباہی نوٹس جاری

قومی آواز ٹورانٹو ۔

گھر سے باہر میڈیکل اور سرجری سے متعلق اشیاءپھینکنے پر پابندی عائد ہے مگر رچمنڈ میں ایک شخص کے گھر کے باہر سرجری سے متعلق اشیاءپھینکنے پر نوٹس لیا گیا اور اسے انتباہ کیا گیا ہے میڈیکل سے متعلقہ اشیاءقانون کے مطابق ہی ٹھکانے لگائی جائیں۔مذکورہ شخص نے بوٹکس انجکشن گھر سے باہر گاربیج بیکس میں پھینک رکھے تھے۔گاربیج اٹھانے پر ایک گاربیج ورکر کے ہاتھ میں سوئی لگی جس نے اس شکایت متعلقہ محکمے کو کی۔ اس پر مکان مالک کے خلاف تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ موصوف کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز میں ایک غیر رجسٹرڈ پریکٹیشنر ہیں لیکن خود کو ڈاکٹر کہلواتے ہیں جس پر کئی بار ان کو تنبیہ بھی کی جا چکی ہے ۔علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے گھروں میں بچے بھی ہیں اور وہ کسی بھی وقت ان صاحب کے گھر کے باہر موجود اس میڈیکل کچرے سے متاثر ہو سکتے ہیں ۔ ایک محلے دار کا کہنا ہے کہ موصوف کے گھر کے باہر گاربیج کنٹینر کے باہر گرے ہوئے ایک شاپر کو واپس اندر ڈالنے کے لئے اٹھایا تو اس میں انجکشن بھرے ہوئے تھے۔یارک ریجن پبلک ہیلتھ کے محکمے نے اس شخص کے خلاف پریکٹس کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔محلے داروں کا کہنا ہے کہ اس شخص کے گھر میں باہر سے لوگوں کا آنا جا نا ہے جو شاید یہاں علاج کے لئے آتے ہیں۔ڈائریکٹر ہیلتھ سیفٹی جو مارکر کہتے ہیں کہ شکایت پر محکمے کی ایک ٹیم اس گھر میں انویسٹی گیشن کے لئے گئی تھی مگر وہاں ایسی کوئی غیر قانونی شے نہیں پائی گئی ۔ تلاشی پر مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی نرس ہے اور وہی اس طرح کی اشیا گھر میں لاتی رہتی ہے مگر یہاں ان کا استعمال نہیں کیا جاتا۔