سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 6 دھماکے160 افراد ہلاک، متعدد زخمی

قومی آواز کولمبو
بین الاقوامی نیوز،21اپریل ،2019

کوچیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں اس وقت دھماکے ہوئے جب لوگ مذہبی عبادت میں مصروف تھے۔
سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں 160 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی سامنے آئی جہاں یکے بعدیگرے مختلف مقامات پر 3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کارروائی میں کوچیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں اس وقت دھماکے ہوئے جب لوگ مذہبی عبادت میں مصروف تھے۔

چرچ میں اس وقت دھماکے ہوئے جب لوگ مذہبی عبادت میں مصروف تھے۔ فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
کولمبو میں ہی شانگری ہوٹل، سینیمین گرانڈ اور کنگسبری ہوٹل میں بھی دھماکے ہوئے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے١١


متعلقہ خبریں