سسکاچیوان کی ٹیچر پربیٹی کے فائنل گریڈ میں تبدیلی کاالزام

بدھ , 10 فروری , 2016

قومی آواز ۔ سسکاٹون: سسکا چیوان کی ایک ٹیچر پر بیٹی کے فائنل گریڈ میں تبدیلی کاالزام لگایاگیا ہے۔ وہ انضباطی کارروائی کاسامنا کررہی ہے۔ کمبرلے سودنر جوسکول جو وولزلی میں ہائی سکول پرنسپل ہے۔ وہ 2008 سے لے کر2014 تک فرائض سرانجام دیتی رہی ہے۔ اس نے سکول الیکٹرانک سسٹم کی مدد سے بیٹی کے گریڈ میں تبدیلی کی تھی اور ٹیچر کوپانچ سو ڈالر دئے تھے تاکہ انگلش کے فائنل امتحان میں تبدیلی کی جائے۔ سکول کی نئی پرنسپل کرسٹل ہرباچک نے اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کی ہے۔