سعودی عرب میں سب سے زیادہ خواتین ایڈز کا نشانہ کس وجہ سے بنتی ہیں؟ انتہائی افسوسناک انکشاف

قومی آواز ۔ ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈز جیسی خوفناک بیماری میں کسی کا بھی مبتلا ہونا انتہائی افسوسناک بات ہے لیکن سعودی عرب میں ایدز کی مریض خواتین کی کہانی اس حوالے سے خاص طور پر دردناک ہے کہ ان میں سے تقریباً 95 فیصد کو اس جان لیوا مرض میں مبتلا کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کے اپنے شوہر ہیں۔
’سعودی گزٹ‘ کے مطابق وزارت صحت کی ایڈز پروگرام کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ ایڈز کی شکار بن
نے والی اکثر سعودی خواتین کے لئے یہ ایک بہت بڑا صدمہ تھا کہ انہیں لاحق ہونے والی اس بیماری میں ان کا اپنا کوئی کردار نا تھا لیکن اس کے باوجود وہ ایڈز جیسی موذی مرض کا درد سہنے پر مجبور تھیں۔

وزارت صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں ایڈز کے مریضوں کی کل تعداد 21 ہزار 761 ہے جن میں سے 6ہزار 334 سعودی شہری جبکہ 15427 غیر ملکی ہیں۔ سال 2014ءمیں 1222 نئے مریضوں کا انکشاف ہوا، ان میں سے 364 سعودی مرد ہیں، 80 سعودی خواتین جبکہ 778 غیر سعودی خواتین ہیں۔ وزارت کے حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک میں غیر محفوظ جنسی تعلقات کے نتیجے میں ایڈز کے پھیلاﺅ کی شرح نسبتاً کم ہے البتہ کے پھیلنے کی بڑی وجوہات میں ہم جنس تعلقات بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں