سعودی ولی عہد کے دورے کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

قومی آواز: راولپنڈی
قومی خبریں 15 جنوری ، 2019
راولپنڈی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

ضلعی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں دفعہ 144 کا نفاذ 15 سے 21 فروری تک رہے گا۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سیکریٹری داخلہ کو دفعہ 144 نافذ کرنے کی درخواست کی تھی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت راولپنڈی میں اسلحے کی نمائش اور سیاسی و مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

دوسری جانب ہوائی فائرنگ، اشتعال انگیز تقاریر اور گروہ بندی پر بھی پابندی عائد ہوگی۔


متعلقہ خبریں