سمندری طوفان ’فانی‘ سے بھارت میں متعدد افراد ہلاک

قومی آواز : نئی دہلی
قومی خبریں، 5مئی،2019

بھارت کے مشرقی ساحلوں میں آنے والے طاقتور سمندری طوفان ’فانی‘ سے اب تک 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

طوفان ’فانی‘ جعمہ کی صبح بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرایا اور اسے گزشتہ 20 سال میں بھارت کی تاریخ کا سب سے خطرناک طوفان قرار دیا جارہا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق طوفان ’فانی‘ میں 245 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی ہیں جب کہ بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ضلع پوری کے علاقوں میں درخت گرنے اور دیگر واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

ریاست اڑیسا کے حکام نے گزشتہ روز ہی کسی بھی ممکنہ تباہی کے پیش نظر تقریباً 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا تھا۔

طوفان کے باعث ریاست مغربی بنگال میں بھی ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ان ریاستوں میں 15 مئی تک طبی عملے کو چوکنا رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

Photo Credit: Hindustan Times


متعلقہ خبریں