سٹی کونسل بل پاس کرانے کے لئے ممبران اسمبلی کوئینز پارک پہنچیں،ڈگ فورڈ

جمعہ14 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو

اونٹاریو حکومت کی جانب سے ٹورنٹو سٹی کونسل کی نشستیں کم کرنے کا بل پاس کرانے کے لئے اسمبلی کا اجلاس جلد منعقد ہو گا ۔اس سلسلے میں پریمیر ڈگ فورڈ نے کنزرویٹیو ارکان اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ سیشن کے اختتا م پر بل پاس کرانے کے لئے اجلاس میں شرکت کریں اور کوئینز پارک پہنچ جائیں۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں . ترجمان کے مطابق وقت کی کمی کی وجہ سے نئے سیشن کا اجلاس ویک اینڈ پر منعقد ہونے کا امکان ہے تاکہ بل نمبر 31کو جلد از جلد پاس کرایا جا سکے۔