سٹی ہال کے باہر اسلام مخالف ریلی کے اعلان کے بعد عوامی حلقوں میں غم و غصہ کی لہر

جمعہ 10 اگست 2018
قومی آواز
ٹورنٹو

ٹورنٹو شہر میں تارکین وطن اور اسلام مخالف ایک تنظیم کی جانب سے ہفتے کو سٹی ہال ٹورنٹو کے سامنے ریلی اور مظاہرے کے اعلان سے شہر کے عوامی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور شہری تنظیموں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس متنازع ریلی کو فوری طور پر روکا جائے کیونکہ اس سے شہر میں فتنہ و فساد پھیلنے کا خدشہ ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
ایک یہودی تنظیم نے بھی اس ریلی کے انعقاد پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے شہر میں کشیدگی پھیل سکتی ہے۔ تنظیم کے سربراہ نوح شاک کا کہنا ہے کہ گو اس ریلی میں لوگوں کی بہت محدود سی تعداد ہی شریک ہو گی تاہم اس سے شہر میں مذہبی نفرت اور کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔اس تمام صورتحال میں شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس ریلی کو مانیٹر کریں گے مگر ریلی کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ بعدازاں یہ ریلی منسوخ کر دی گئی