سیریل کلر مک آرتھر کو عمر قید کی سزا، آٹھ افراد کے قتل کا الزام ثابت

قومی آواز
ٹورنٹو 10 فروری ، 2019

ٹورنٹو کے سیریل کلر مک آرتھر کو جمعہ کو آٹھ افراد کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ ملزم کے وکلاءکا کہنا تھا کہ اسے پیرول کا حق دیا جائے مگر عدالت کے فیصلے کے مطابق ملزم جب اس اپیل کے قابل ہو گا تب اس کی عمر اکیانوے سال کی ہوجائے گی۔