سینٹ کیتھرین میں فائرنگ ، تین افراد زخمی دو کی حالت تشویشناک

جمعہ 07 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ نیاگرا

نیاگرا ریجنل پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق جمعرات کو سینٹ کیتھرین میں ہونے والے فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ترجمان کے مطابق واقعہ دوپہر ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ آفیسر فل گیون کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دو سیاہ فام افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے جن کو تلاش کیا جارہا ہے۔حملہ آور اور زخمی افراد کی عمریں بیس سے پچیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔خیال ہے کہ یہ فائرنگ آپسی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ پولیس نے پورے علاقے کو سیل کر دیا تھا تاہم چند گھنٹوں بعد علاقے کو کھول دیا گیا ۔ پولیس اس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں