سینیٹر طاہر مشہدی نے (ایم کیو ایم) کے دونوں گروپوں سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔

قومی آواز کراچی
Saturday, March 10, 2018

طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے حالیہ طرز عمل سے پارٹی کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو ‘نا لائق’ قرار دیتے ہوئے طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ اس قیادت کا کوئی ویژن نہیں۔

طاہر مشہدی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی آپس کی لڑائیوں نے پارٹی کو تباہ کردیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو ایم کیو ایم پاکستان آئندہ الیکشن ہار جائے گی ۔