شامی مہاجرین کامنصوبہ کینیڈا کے تنوع کی مثال،ٹروڈو

قومی آواز ۔ اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کاکہنا ہے کہ شامی مہاجرین کا منصوبہ کینیڈا کے تنوع کی مثال ہے۔ان کاکہنا ہے کہ کینیڈا نے شامی مہاجرین کی آبادکاری کے معاملے میںاپنی ذمہ داری محسوس کی ہے اوراسی وجہ سے لائحہ عمل مرتب کیا ہے اور باقاعدہ منصوبہ بندی سے مہاجرین کی آبادکاری کے عمل کوتیز کیا جائے گا۔ ہم اس کام کے لئے پرعزم ہیںکیونکہ یہ کینیڈا کے تنوع کی بہترین مثال ہے۔ ہم پچیس ہزار شامی مہاجرین کوآباد کریںگے۔ ہم نے الیکشن مہم میںاس کا وعدہ کیا تھااور اپنے وعدے کوپورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ہم سکیورٹی خدشات کوختم کرنے کے بعد ہی اس عمل کومزید تیز کردیںگے۔انہوںنے کہاکہ میں نے ملکہ الزبتھ دوئم سے ملاقات کی ہے جو بہت خوشگوار رہی ہے۔ میںکینیڈا کا امیج انٹرنیشنل لیول پر بہتر کرنے کا خواہاں ہوں۔انہوںنے کہاکہ کینیڈا میں متوسط خاندان ہی ا سکے تنوع کی بہترین مثال ہیںاور ان کی اہمیت کوکسی طور ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ہم ان کے لئے لائحہ عمل تیار کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ کینیڈا معاشی مسائل سے گزر رہا ہے لیکن اس کایہ مطلب نہیںکہ ہم خوف اور خدشات کاشکار ہوجائیںاور اپنے مسائل حل نہ کریں۔ ہم اپنے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔انہوںنے کہا کہ روس اورترکی کے معاملات کوحل کرنے میںکینیڈا اپنا کردارادا کرے گا۔میں کامن ویلتھ لیڈرشپ سمٹ کے لئے مالٹا روانہ ہورہا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ وہاںپر بھی اچھا رسپانس ملے گا۔ ہم کلائمٹ چینج پالیسی کے فروغ میںاپنا کرداراد ا کریںگے۔


متعلقہ خبریں