شمالی کوریا کا میزائل تجربہ،سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ،سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب
February 13, 2017

قومی آواز نیویارک:

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےشمالی کوریا کے میزائل تجربے پر آج خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔

شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کے بعد امریکا ،جاپان اور جنوبی کوریا نے سلامتی کونسل سے اجلاس طلب کرنے کی درخواست دی تھی۔

شمالی کوریا نے گزشتہ روز بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو زمین سے زمین تک درمیانی اور زیادہ فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

جاپان،جنوبی کوریا اور امریکا نے میزائل تجربے کی شدید مذمت کی گئی تھی ۔