شوکت خانم لاہور میں افغان طالبان رہنما کا علاج کیا گیا، عمران خان کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال لاہور میں افغان طالبان کے رہنما کا علاج کیا گیا ہے۔
سینئر اینکر پرسن حامد میر کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے خود ہی طالبان رہ نما کے علاج کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال لاہور میںافغان طالبان کے ایک اہم رہنما کا علاج ہوا جس سے انتظامیہ بے خبر تھی، علاج کے بعد طالبان کی جانب سے شکر یہ کاخط آیا تو اس بات کا پتا چلا۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میری زندگی کا مشکل سال تھا ۔


متعلقہ خبریں