شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

  2023 –  اپریل – 07

قومی آوازاسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا یہ 41 واں اجلاس ہے جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر دفاع، خزانہ، خارجہ، داخلہ اور وزیر اطلاعات شریک ہیں۔

اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی ایم او سمیت دیگر عسکری اور سویلین حکام بھی شریک ہیں۔

جب کہ اجلاس میں کمیٹی ممبران اور چاروں وزرائے اعلیٰ بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے ہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔