شہر کے مختلف پبلک مقامات پر مضر صحت سرنجز اور اور ممنوعہ اشیاءکی موجودگی کا انکشاف 

Wednesday, November 8, 2017

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
شہر کے مختلف پبلک مقامات پر مضر صحت سرنجز اور اور ممنوعہ اشیاءکی موجودگی کا انکشاف ، شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
شہر میں مختلف مقامات پر استعمال شدہ سرنجز اور دیگر ممنوعہ اشیاءکی موجودگی کے انکشاف کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس سے قبل ہارم ریڈکشن پروگرام کے تحت کینیڈا بھر میں اس قسم کے ناکارہ طبی سازو سامان کو ٹھکانے لگانے کے لئے مہم شروع کی گئی تھی اور لوگوں میں پرانی سرنجز کی جگہ نئی سرنجز بھی تقسیم کی گئی تھیں ۔والنٹئیرز نے جگہ جگہ جا کر مہلک اور مضر صحت اشیاءاکھٹا کی تھیں اور انہیں محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا تھا۔ اس کے باوجود بہت سی جگہوں پرناکارہ سرنجز اور دیگر مضر سامان کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا جس سے لوگوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ بہت سے لوگوں نے بطور والنٹئیرز خود کو پیش کیا ہے تاکہ وہ اپنے اپنے شہروں کو صاف کرنے میں حصہ لے سکیں۔ سرکاری اہلکاروں کے علاوہ نجی والنٹئیرز نے بھی اس جانب توجہ دی ہے اوروہ بھی مضر کچرے کو ٹھکانے کے کام میں مصروف ہیں۔