صدر تاتارستان کا دورۂ لاہور، شہر میں غلط تصاویر آویزاں

March 17, 2017
قومی آواز لاہور،روس کی خود مختار ریاست تاتارستان کے صدر میخان اوف تین روزہ دورے پر آج لاہورپہنچ رہےہیں۔

سٹی گورنمنٹ لاہورنے معزز مہمان کے استقبال کے حوالے سے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ صدر تاتارستان کی تصویر کے بجائے روسی صدر پوٹن کی تصویر آویزاں کردی۔

اسی دوران میڈیا کی جانب سے اس غلطی کا احساس دلائے جانے پر سٹی گورنمنٹ نے صدر پوٹن والی پینا فلیکس اتار لیں