صرف دو چیزیں استعمال کریں اور جسم کی فاضل چربی سے نجات پائیں ، فارمولے پر ڈاکٹربھی حیران

قومی آواز ٹورنٹو
Monday, March 12, 2018
:شعبہ فٹنس
دنیا میں لاکھوں ایسے لوگ ہیں جو اپنے بڑھتے وز ن کے ہاتھوں پریشان ہیں کیونکہ وزن ایک دفعہ بڑھ جائے تو اسے کم کرنا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے۔بڑھتے وزن سے سب سے زیادہ پریشانی خواتین کو ہوتی ہے جو اپنے جسم کو سلم اور اسمارٹ رکھنے کے لئے طرح طرح کے جتن کرتی ہیں۔لو گ ہمیشہ ایسے طریقوں کی تلاش میں رہتے ہیں جو انہیں بغیر کسی فاضل محنت اور پریشانی کے وزن گھٹانے میں مدد کر سکیں۔ فٹنس کے حوالے سے یہ اور اسطرح کے مذید مضامین آپ صرف قومی آواز پر ہی پڑھ سکتے ہیں ۔ تو ایسا ہی ایک طریقہ کھوج لیا گیا ہے جس کو استعمال کر کے ہر کوئی اپنا وزن گھٹا سکتا ہے اور وہ بھی بغیر کسی محنت اور زائد خرچ کے۔ قدرت کے عطا کردہ اس مفید نسخے میں صرف شہد اور دار چینی کے اجزاءشامل ہیں جن کو ملا کر ایک ایسا نسخہ تیار کیا جا سکتا ہے جس سے آپ پہلے کی طرح سلم اور اسمارٹ نظر آ سکتے ہیں۔ سب سے پہلے ایک چمچہ دارچینی ، دو چمچہ شہد اور دوسوپچاس ملی لیٹر پانی لیں۔ اب دار چینی کو پانی میں ڈال کر ابالیں۔جب پانی خوب ڈھنڈا ہو جائے تب اس میں دو چمچہ شہد بھی شامل کرلیں۔ یہ شربت رات کو سونے سے پہلے نصف مقدار میں لیں اور باقی صبح کو اٹھ کر نہار منہ استعمال کریں۔ صرف سات دن کے استعمال سے آپ خود میں فرق محسوس کریں گے۔ مگر اس نسخے کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک کو بھی متوازن رکھنے کا بھی اہتمام ضرور کریں ورنہ آ پ سارا فائدہ گنوا بیٹھیں گے۔ واضح رہے کہ اس فارمولے کی افادیت پر ڈاکٹر بھی حیران ہیں کیونکہ اس سے بہت سے لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے ۔