ضمنی انتخابات کیلئے 150 الیکٹرونک مشینوں کی خریداری کا معاہدہ

March 10, 2017
قومی آواز ۔ اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں آزمائشی بنیادوں پر 150 الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا، خریداری پر تین کروڑ50 لاکھ روپےخرچ ہوں گے، نتائج کی بنیاد پرالیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کوعام انتخابات میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 150 الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں اور 100 بائیومیٹرک مشینیں خریدی جا رہی ہیں، آزمائشی منصوبے کے لیے مشینیں آنے میں تین ماہ لگیں گے۔انہوں نے بتایا کہ عام انتخابات کے لیے 3 لاکھ سے زائدالیکٹرونک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی جن کی خریداری پر 35 ارب لاگت آئے گی۔