عدالت نے صومالی پناہ گزیں شخص کی درخواست مسترد کر دی

قومی آواز : ٹورنٹو
Sunday, February 25, 2018

نووا اسکوٹیا میں مقامی عدالت نے ایک صومالی شخص کی پناہ کی درخواست اس وقت مسترد کر دی جب وہ کینیڈا میں کئی سال گزار چکا تھا اور کینیڈا کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے اسے بارڈر سے گرفتار کیا تھا جہاں وہ کئی جرائم میں پانچ سال قید کاٹ چکا ہے۔ صومالی تارک وطن عبدل عابدی کے وکیل نے فیڈرل کورٹ میں اپیل دائر کی تھی کہ عبدل عابدی کو کینیڈا میں رہنے کی اجازت دی جائے۔ واضح رہے کہ عبدل عابدی کو 7مارچ کو کینیڈا سے ڈیپورٹ کرنے کے احکامات دئے گئے ہیں۔ امیگریشن کے محکمے کا کہنا ہے کہ عابدی پر کئی چارجز ہیں اور وہ ایک کرمنل ہے اور وہ کینیڈا کا شہری بھی نہیں ہے لہذٰا اسے مقررہ تاریخ پر ڈیپورٹ کر دیا جائے گا۔