عشق نہ پچھے ذات،امریکہ میں71سالہ خاتون نے18سالہ لڑکے سے بیاہ رچا لیا

اتوار , 24 جولائی , 2016
قومی آواز ٹورانٹو: نیو یارک: امریکہ میں 71 سالہ خاتون نے 18 سالہ نو عمر لڑکے سے بیاہ رچا لیا۔ 71 سالہ المیڈا کی اپنے نو عمر شوہر سے پہلی ملاقات اپنے 45 سالہ بیٹے کے جنازے پر ہوئی۔ المیڈا کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے پہلی مرتبہ گیری کو دیکھا تو دیکھتے ہی دل ہار بیٹھی ۔ انھوں نے بتایا کہ جب وہ گیری سے ملیں تو وہ 17برس کا تھا ۔ کئی روز تک دونوں کی ملاقاتیں جاری رہیں جس کے بعد گیری کی عمر 18 برس ہونے پر دونوں نے شادی کر لی۔
المیڈا نامی خاتون نے جب پہلی مرتبہ گیری کو دیکھا تو بقول ان کے دل میں خیال جاگا کہ یہی ان کا جیون ساتھی ہو سکتا ہے اور زندگی میں کبھی ایسا ناطہ میں نے نہیں جوڑا۔دوسری جانب خاتون کے نوجوان شوہر کا کہنا تھا کہ المیڈا ہی میرے خوابوں کی شہزادی ہے اور اس سے بڑھ کر کچھ اور نہیں ہو سکتا۔
واضح رہے المیڈا کے پہلے شوہر کا انتقال 2013ءمیں ہواتھا،جس میں سے ان کے چار بچے ہیں اور وہ اپنے پوتے کے ساتھ رہائش پزیر ہیں جو ان کے حالیہ شوہر سے 3 سال بڑا ہے۔