عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی، نواز شریف

قومی خبریں 10مئی، 2022 قومی آواز ۔ لندن
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کل لندن پہنچیں گے جہاں اہم امور پر بات چیت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت سر سے پاؤں تک بحران پیدا کر کے گئی ہے اور عمران خان کی حکومت نے سیاسی، معاشی، اقتصادی اورآئینی معاشرتی بحران پیدا کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمارا قومی کلچر ہی بگاڑ دیا، پاکستان میں 70 سال میں پہلی بار ایسا کلچر دیکھ رہے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھاکہ عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے جس کی مثال نہی ملتی، شکر ادا کرو کہ عمران خان سے جان چھوٹی، عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائے گی۔


متعلقہ خبریں