عمران خان کو ریحام کے بعد دوبارہ جمائمہ کی یاد آگئی

پشاور(قومی آواز….مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بچوں کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی، جمائماخان سے علیحدگی کے بعدمیرے بچے بچھڑے تو مجھے بہت دکھ ہوا، میں خود باپ ہوں ، شہداکے لواحقین کا غم سمجھتاہوں ، شہید بچوں کی جب تصاویر دیکھیں تو اس وقت فیصلہ کیاکہ دھرنا وغیرہ سب کچھ چھوڑ دیں اورصرف ان ظالموں کے پیچھے جاناہے ، یہ کوئی سیاسی بات نہیں، ہماری کوتاہی ہے تو بتا ئی جائے ، متاثرہ خاندان اپنے مطالبات پیش کریں ،ہم سے جوکچھ بھی ہوا ، کریں گے۔وہ بدھ کوپشاور میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی پہلی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر عمران خان نے طلباءکو خوشخبری سنائی کہ ہری پور میں خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی اور سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی ہری پور میں بنانے جارہے ہیں جو شہدائ کے نام پر بنائی جائے گی اور جلدہی معاہدے پر دستخط ہونے والے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ان کی والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور اسی مرض میں ہی آ کو پیاری ہوگئیں ، ایمان بڑا کمزور ہواکہ وہ والدہ جواپنے بچوں کو پیار دیتی تھیں ، وہ بھی کھوگئی ہیں لیکن اسی دوران پتہ چلا کہ پاکستان میں کوئی کینسر کا ہسپتال نہیں اور آج شوکت خانم کو ہرکوئی جانتاہے ، اس وقت علم ہواکہ اﷲ تعالیٰ نے کوئی بڑا کام لینا تھا۔


متعلقہ خبریں