غیر اخلاقی ریمارکس ، وفاقی کیبنٹ کے ممبر کینٹ ہائر مستعفی، جسٹن ٹروڈو کی بھی مذمت

Friday, January 26, 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو:

وفاقی کیبنٹ کے ممبر کینٹ ہائر نے اعلان کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ ان پر مبینہ طور پرایک صوبائی سیاستداں کی طرف سے غیر اخلاقی ریمارکس پاس کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ پچھلے ہفتے ان کی کیبنٹ کی رکنیت معطل کر دی گئی تھی ۔وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ہراسمنٹ خواہ وہ کسی بھی شکل میںہو قطعی طور پر نا قابل قبول ہے۔ جو کوئی بھی اس طرح کا جرم کرے گا خواہ وہ حکومت میں ہی کیوں نہ ہو اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔