قانونی بل پیش ہونے کے بعد اونٹاریو کے کالج فیکلٹی ورکرز کی ہڑتال کا خاتمہ ،کالج کھل گئے کلاسیں شروع

November 21, 2017
قومی آوز ۔
ٹورنٹو
اونٹاریو میں کالج پروفیسرز اور دیگر کالج فیکلٹی عملے کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں کی جانے والی پانچ ہفتے طویل ہڑتال کا اس وقت ڈراپ سین ہو گیا جب اونٹاریو پارلیمنٹ نے بیک ٹو ورک بل پیش کر کے ہڑتالیوں کو واپس کام پر جانے پر مجبور کر دیا۔ کالجوں کے بارہ ہزار سے زائد پروفیسرز ، لائبریرینز اور دیگر عملے کی ہڑتال کی وجہ سے طلباءکا جو تعلیمی نقصان ہوا ہے اسے پورا کرنے کے لئے کالج انتظامیہ نے سیمسٹر کو آگے بڑھا دیا ہے تاکہ طلباءکا نقصان نہ ہو۔طلباءکے وکلاءکا کہنا ہے کہ پانچ ہفتے کے تعلیمی نقصان کو صر ف دو کلاسوں کی مدد سے پور ا کرنا بہت ہی تھکا دینے والا کام ہے۔