قومی ائیرلائن کیلئے 10 ارب روپے کا پیکیج منظور

January 19, 2017

قومی آواز کراچی ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کیلئے 10 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دے دی ۔

کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی بھی منظوری دے دی ۔

کمیٹی کی جانب سےگندم برآمد کرنے کی تاریخ میں 31 مارچ 2017 تک توسیع کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔