لارنس پارک میں خاتون پر چاقو سے حملہ ، خاتون خود اسپتال پہنچ گئیں،حملہ آور فرار

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Sunday, October 22, 2017

لارنس پارک میں ہفتے کی رات ایک خاتون پر چاقو سے حملہ کیا گیااور حملہ آور خاتون کے سر پر وار کرنے کے بعد موقع سے پیدل فرار ہو گیا۔ خاتون نے قریبی گھر تک پہنچ کر مدد طلب کی جس پر انہوں نے سڑک سے گزرتے ایک موٹر سائیکل سوار کو روکا جس نے انہیں اسپتال تک پہنچایا۔ انیس سالہ خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جن کی حالت اب تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق طبی وجوہ کی بناءپر ابھی تک خاتون کا بیان قلمبند نہیں کیا جا سکا تاہم اتنا معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور ایک بیس سالہ سفیف فام نوجوان تھا جس نے بلیک ہوڈ پہن رکھا تھا۔ پولیس نے شہریوں سے اس کیس میں مدد کی اپیل کی ہے ۔