لاہور ہائیکورٹ نے پائپ سے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کردی

قومی آواز ۔ لاہور

پاکستان 18 دسمبر ، 2018

لاہور: ہائیکورٹ نے پائپ سے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کرتے ہوئے بالٹی سے گاڑی دھونے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے پانی کا ضیاع روکنے اور اسے محفوظ کرنے سے متعلق تحریری حکم جاری کردیا جس میں عدالت نے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور واسا کو سروس اسٹیشنز پر پائپ سے گاڑیاں دھونے پر پابندی لگانے کا حکم دیا ہے جب کہ شہریوں کو بھی بالٹی میں پانی بھرکر گاڑی دھونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی درخواست پر تحریر کردہ فیصلے میں حکم دیاہے کہ گاڑی دھونا ہو تو رہائشی بالٹی میں پانی بھر کر دھوئیں، گاڑیوں کو پائپ سے دھونے پر پابندی سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے جب کہ پنجاب حکومت پانی کا ضیاع روکنے اور اسے محفوظ بنانے سے عدالت کو آگاہ کرے۔

اس حوالے سے عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں