لبرلز سعودیہ کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے کی تفصیل جاری کریں، ٹونی کلیمنٹ

قومی آواز ۔ اوٹاوا: کنزرویٹوز کی سابق کابینہ کے وزیر ٹونی کلیمنٹ کا کہنا ہے کہ لبرلز سعودیہ کے ساتھ ہتھیاروںکے معاہدے کی تفصیل جاری کریں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے بارے میںیہ کہا گیا تھا کہ ہم نے اس کی تفصیل نہیںجاری کیںتھیں لیکن اب لبرلز تواس بارے میںمزید تفصیل فراہم کرسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر آپ کا دعوی ہے کہ آپ حکومت کے ساتھ سنجیدہ اور مخلص ہیں توآ پ کوتمام معاہدوںکی تفاصیل بیان کرنی چاہئے اور کچھ بھی خفیہ نہیں رکھنا چاہئے۔ ورنہ کسی دوسرے پر تنقید نہیں کرنی چاہئے۔انہوںنے کہاکہ جب کسی کے ساتھ ہتھیاروںیا اس قسم کا معاہدہ ہوتا ہے تو اس کے بدلے میں کچھ شرائط بھی ماننا پڑتی ہیں جس کا جاننا ہر شہری کا حق ہوتا ہے۔