لبرل امیگریشن منصوبہ،نظر رکھنے والی ضروری باتیں

قومی آواز ۔ اوٹاوا: لبرلز کے امیگریشن منصوبے پر نظر رکھنے کے لئے درج ذیل باتیں بہت ضروری ہیں۔کینیڈا میں کتنے مہاجرین ایسے ہیں جو اپنے کام میں ماہر ہیں۔ یہ بات کینیڈا کے امیگریشن پلان کا اہم حصہ ہے کیونکہ اس طرح سے کینیڈا کی معیشت پربوجھ نہیں پڑے گا بلکہ مہاجرین کے لئے روزگار کے مواقع بڑھ جائیںگے۔کینیڈا نے شامی مہاجرین کواپنے ملک میں آباد کرنے کاوعدہ کیاتھا اوراس پرعمل درآمد بھی ہوا ۔ اب تک بہت سے شامی مہاجرین کینیڈا میں رہائش پذیر ہوچکے ہیں۔یہ منصوبہ نومبر میں کاغذی شکل میں تھا اور جلد ہی اسے عملی صورت دی گئی۔لبرلز زیادہ سے زیادہ مہاجرین کوآباد کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ ان کا بین الاقوامی امیج بہتر ہو۔ لبرلز کی خواہش ہے کہ ان کا یہ پروگرام متوازن ہواورمعیشت پرکسی قسم کا بوجھ نہ پڑے۔تاہم قابل ذکر بات یہ ہے کہ لبرلز کے منصوبے کی وجہ سے دیگر بہت سے پروگرام متاثر ہوسکتے ہیں۔ حکومت پچیس ہزار مہاجرین کی آبادکاری کا منصوبہ بنارہی ہے۔ تاہم مک کلم کاکہنا ہے کہ کینیڈا میں پچاس ہزار مہاجرین تک کوآباد کیا جاسکتا ہے۔لبرلز نے ان کی صحت ، تعلیم اور روزگار کے حوالے سے منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔لبرلز ان پر زیادہ رقم خرچ کرنے کے خواہاں ہیں، تاہم پرائیویٹ فنڈنگ بھی کی جارہی ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق ان مہاجرین کومستقل کرنے اور خاص طورپرسکونت کے قوانین میں ترامیم کی جارہی ہے